شامی صدر سے روسی وزیردفاع کی ملاقات


شامی صدر سے روسی وزیردفاع کی ملاقات

روسی وزیردفاع نے دمشق میں صدر بشارالاسد سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی وزیردفاع نے دمشق میں صدر بشار الاسد سے دہشت گردی سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دمشق میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گردوں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے خطے میں امن وامان  کے بارے روس کے کردار کو سراہا ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویکو نے دمشق میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری