سردار یوسف کے الزامات پر سعودی سفارتخانے کے تحفظات/ وزارت مذہبی امور: ہمیں کوئی اطلاع نہیں


سردار یوسف کے الزامات پر سعودی سفارتخانے کے تحفظات/ وزارت مذہبی امور: ہمیں کوئی اطلاع نہیں

وفاقی وزیر مذہبی امور سرداریوسف کی جانب سے حج 2017ء میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل اور ناقص انتظامات کے حوالے سعودی کمپنیوں کو ذمے دار ٹھہرانے پر سعودی سفارتخانے نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سردار یوسف نے پوسٹ حج پریس کانفرنس میں حجاج کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسکی ذمے داری سعودی کمپنیوں پر ڈال دی تھی، وزیر مذہبی امور نے کہا تھا امسال سعودی حکومت کی جانب حج کوٹے میں بیس فیصد اضافہ کے باعث حجاج کی تعداد بڑھ گئی تاہم سعودی حکومت کی جانب سے اضافہ شدہ حجاج کے حوالے سے انتظامات نہیں کیے گئے۔

وزیر مذہبی امور نے یہ بھی کہا پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل کے حوالے سے موسسہ جنوبی ایشیاکو شکایت کر دی تھی جبکہ یہ شکایت تحریری طور پر کی گئی جسکا مسودہ عوام کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں، پریس کانفرنس کے بعد سعودی سفارتخانے کی جانب سے تحفظات کا اظہارکیا گیا، توقع ہے یہ معاملہ کسی بھی موقع پر پاکستانی حکام کے سامنے اٹھایا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر مذہبی امور نے سعودی حکومت کو نہیں بلکہ کمپنیوں کو ذمے دار ٹھہرایا، سعودی سفارتخانے کی جانب سے تحفظات کے بارے میں وزارت کو کوئی آگاہی یا اطلاع نہیں پہنچی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری