بحرینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں شہریوں کے مظاہرے + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1517784 خدمت: اسلامی بیداری
اعتصاب

بحرین میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے جارہے رہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گزشتہ رات بھی آل خلیفہ حکومت کے خلاف اور قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔

واضح رہے کہ بحرینی جیلوں میں قید بے گناہ شہریوں نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قیدیوں کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر انہیں نماز، دعا اور عبادات سے بھی منع کیا جاتا ہے۔

قیدیوں کو خدشہ ہے کہ ماہ محرم الحرام میں مجالس پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

قیدیوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز انہیں اپنے عزیزوں سے ملاقات کرنے بھی نہیں دیتے اور کسی قسم کی ضروری اشیاء قیدیوں تک پہنچاے سے منع کررہے ہیں۔

بحرینی عوام نے قیدیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے کئے ہیں۔

مظاہروں کے دوران آل خلیفہ کی متعصب اور نسل پرست حکومتی اور سیکورٹی اداروں نے پرامن مظاہریں کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں وسیع پیمانے پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بحرین میں مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور جیلوں میں قید سیاسی رہنماؤں کی تصویریں اٹھائے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے بے دریغ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برسارہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری