سعودی جارحیت کے خلاف فوجی اور سیاسی حملوں کو جاری رکھیں گے، انصاراللہ یمن


سعودی جارحیت کے خلاف فوجی اور سیاسی حملوں کو جاری رکھیں گے، انصاراللہ یمن

یمن میں انصاراللہ کے سیاسی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی جارحیت کے خلاف فوجی اور سیاسی حملوں کو جاری رکھا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انصاراللہ کے سیاسی دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوام سعودی جارحیت کے خلاف فوجی اور سیاسی حملوں کو نہایت منظم انداز میں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز آل سعود کے اتحادی افواج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری