کلبھوشن کیس: بھارت نے عالمی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا


کلبھوشن کیس: بھارت نے عالمی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا

کلبھوشن کیس پر بھارت نے عالمی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا، پاکستان مذکورہ کیس میں اپنا جواب 13 دسمبر کو جمع کرائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت اپنے دہشت گرد افسر کو بچانے کے لیے سرگرم ہے، بھارتی وزارت داخلہ نے عالمی عدالت میں اپنے جاسوس حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کے حق میں تفصیلی جواب جمع کرادیا ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان اپنا جواب13دسمبر کو جمع کرائے گا۔

اے آر وائی کے مطابق بھارتی میڈیا کلبھوشن کو معصوم قرار دینے میں مصروف ہے جبکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کرچکا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، کلبھوشن یادیو بلوچستان، کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہاتھا۔

کلبھوشن بلوچ انتہا پسندوں کو فنڈنگ میں ملوث تھا، بھارتی جاسوس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنارکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی جاسوس پر الزام ہے کہ مہران ایئر بیس پر حملے کی منصوبہ بندی بھی اس کےعلم میں تھی، کلبھوشن را کے جوائنٹ سیکریٹری کے ماتحت کام کرتاتھا، یہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اور را کےسربراہ سے بھی رابطے میں تھا، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو گوادرمیں ہوٹل میں بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

یاد رہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت کے جج نے 13جون کو ایک حکم کے ذریعے بھارت کو 13ستمبر کو درخواست دینے کا پابند کیا تھا جبکہ مذکورہ عدالت نے پاکستان کو 13دسمبر کو اس کا جواب دینے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری