ملائیشیا میں مدرسے میں آگ لگنے سے 25 طلبہ جاں بحق

کوالالمپور کے مدرسے میں آگ لگنے سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ملائیشیا میں مدرسے میں آگ لگنے سے 25 طلبہ جاں بحق

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مدرسے میں علی الصبح  آتشزدگی سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں۔

ریسکیوحکام کا آتشزدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مدرسے میں آتشزدگی سے اتنی ہلاکتیں حیران کن ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، گذشتہ 20 برسوں میں ملک میں اس طرح آگ لگنے کا یہ بدترین واقعہ ہے جو قابل افسوس ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے مدرسے میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری