سوچی میں ایرانی وزیر خارجہ کی روسی صدر سے ملاقات

خبر کا کوڈ: 1518400 خدمت: ایران
ظریف و پوتین

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےروس کے شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوچی میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ  ایٹمی معاہدے سمیت مشرق وسطی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان مشرق وسطی اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدجواد ظریف اور روسی صدر کی ملاقات کے دوران کوئی نامہ نگار موجود نہیں تھا۔

روسی وزیرخارجہ میخائیل بوگدانوف نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف شام میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے روسی صدر سے  دو طرفہ تعلقات، مشترکہ ایٹمی معاہدے کی صورتحال ، مشرق وسطی اور دیگر عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری