عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، وزیر اعلیٰ بلوچستان

خبر کا کوڈ: 1518493 خدمت: پاکستان
نواب ثنا اللہ زہری

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح  صوبے میں متحرک ہیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 بلوچستان کے جمعیت اہل حدیث کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرشیدحجازی کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے وزیر اعلیٰ سےملاقات کیا اور وزیراعلیٰ کو مرکزی جمعیت اہل حدیث  کے رہنما کے بیٹے کے اغوا  پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، بالخصوص اغوا جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں  نے اس واقعہ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی بریفنگ لی ہے اورمتعلقہ ادارے جمعیت اہل حدیث  کے رہنما کے بیٹے اور دیگر مغویان کی بحفاظت بازیابی کے لیے بھرپورکوششیں  کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا قتل عام جاری ہے آئے روز کہیں نہ کہیں قتل کا واقعہ پیش آتا ہے اور حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری