دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم


دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان، امریکہ اور افغانستان نے داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  کابل میں ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات کے شرکا نے مشترکہ دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان، امریکہ اور افغانستان نے کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں کہا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہہ فریقی مذاکرات ہوئے، جس میں 6 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی تاہم داعش کا خاتمہ مشترکہ کوششوں اور مزید تعاون سے ہی ممکن ہے۔

مذاکرات میں باہمی مفادات اور تحفظات جبکہ پاکستان اور افغانستان کے اجلاس میں سرحد پار فائرنگ اور انسداد دہشتگردی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری