کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونے والے لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد افغانستان پہنچ گئے


کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونے والے لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد افغانستان پہنچ گئے

سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ میں رپورٹ جمع کرادی ہے کہ کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونے والے لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شیخ ممتازعرف فرعون، محمداحمدعرف منا چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا 13 جون کو کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ دونوں دہشت گرد سینٹرل جیل سے فرار ہونے کے بعد فوری طور پر بلوچستان گئے اور وہاں سے چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ دونوں دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے اور افغانستان پہنچانے والے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سر توڑ کوششوں اور آپریشن کے باوجود فرار ہونے والے دونوں دہشت گرد ہاتھ نہ آئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری