محرم الحرام کی آمد اور وصال ٹی وی کی تفرقہ آمیز نشریات پھر سے بحال


محرم الحرام کی آمد اور وصال ٹی وی کی تفرقہ آمیز نشریات پھر سے بحال

جہاں ایک طرف محرم الحرام کی آمد کیلئے چند ہی دن رہ گئے ہیں وہیں وصال ٹی وی کی متعصبانہ اور تفرقہ آمیز نشریات پیمرا کی طرف سے بند کرنے کے بعد ایک بار پھر بحال کردئے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محرم الحرام کی آمد نزدیک ہے اور وصال ٹی وی کی نشریات پیمرا کی طرف سے بند کرنے کے بعد ایک بار پھر بحال کردئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نشریات کو بحال کرنے کا مقصد محرم الحرام میں مسلمانوں کے بیچ مذہبی رواداری کو نقصان پہنچانا ہے۔

پاکستان کے اہل تشیع برادران کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی اداروں سے گذارش کرتے ہیں کے اس قسم کے تفرقہ آمیز ذرائع ابلاغ کو فی الفور بند کیا جائے۔

وصال اردو کے سوشل میڈیا، واٹس ایپ، ٹیلیگرام، فیس بک، ٹوئیٹر پر لاتعداد گروپس اور پیجز موجود ہیں جن پر مسلمانوں کو ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز مواد سے اکسایا جارہا ہے۔

لہذا حکومتی اداروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس قسم کے تفرقہ آمیز چینلز کو بند کرنے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری