کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کا انکشاف

خبر کا کوڈ: 1519917 خدمت: پاکستان
کراچی سینٹرل جیل

کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد جیل کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر جیل کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک بیرک 25 اور 26 میں موجود ہے، جیل میں موجود پولیس اہلکاروں کو مخصوص جیکٹس فراہم کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کے بغیر جیکٹس نقل و حمل پر پابندی لگا دی گئی، کلعدم تنظیم کے قیدیوں کو ملاقات کے وقت ہتھکڑی میں لایا جائے گا۔

ملاقات صرف شیشے کے کیبن میں کرائی جائے گئی، خصوصی ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ملاقات کے وقت کھانے پینے، نقدی یا پھر کسی بھی قسم کا سامان دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری