فیس بک پر اسرائیلی اثر و رسوخ/ صہیونی وزیراعظم کیخلاف پوسٹ پر خاتون کو قتل کی دھمکیاں

خبر کا کوڈ: 1519996 خدمت: اسلامی بیداری
فیس بوک

حیفا کی ایک امیر خاتون نے فیس بوک پر ایک پوسٹ شائع کی جس پر اسرائیل نے شدید اعتراض کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاولا برکوویچ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو قتل کرنے کے حق میں ہیں، اس کے بعد پولیس نے ان سے تفتیش کی تھی، لیکن انہوں نے اس پوسٹ کو دوبارہ شائع کیا جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں دی جار رہی ہیں۔

اسرائیل دوسرے ممالک میں آزادی نہ ہونے پر اعتراض کرتا ہے جبکہ خود اسرائیل میں سوشل میڈیا میں بھی شہریوں کو حکام پر اعتراض کی اجازت نہیں ہے، اسرائیلی معاشرہ کا سیاست اور فوج پر سے اعتماد کم ہو رہا ہے۔

اسرائیلی معاشرہ اس وقت اپنے آپ کو اسرائیل میں پرامن نہیں سمجھ رہا، اسرائیل میں یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے پہلے بھی غزہ کی جنگ میں نیوز اینکر کو غزہ کی اخبار پڑھتے وقت غم زدہ ہونے کی وجہ سے کام سے نکال دیا گیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری