ایران: اسرائیل کی ذرا سی حماقت تو تل ابیب کی بربادی کا سبب بن سکتی ہے

ایران کے فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ذرا سی حماقت کی تو تل ابیب کو منٹوں میں تباہ و برباد کردیں گے۔

ایران: اسرائیل کی ذرا سی حماقت تو تل ابیب کی بربادی کا سبب بن سکتی ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کمانڈر جنرل سیدعبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دنیا کے کسی بھی علاقے میں اسلامی انقلاب کے اہداف کا تحفظ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

جنرل موسوی نے اس بیان کیساتھ کہ غاصب صیہونی حکومت اور جارح امریکہ، اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک ایران کے لئے خطرہ بنا رہا ہے، کہا: "ایرانی عوام دہائیوں سے اسلام کے خلاف دشمن کی سازشوں اور دھمکیوں کے سامنے ڈٹی رہی ہے اور ایک لمحے کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے دشمن کے خوف زدہ رہنے کی ایک وجہ ان کا ایران کی مسلح افواج کی طاقت سے ناآشنا ہونا ہے اور اغیار سے عدم وابستگی نے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک طاقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن کئی مرتبہ اعتران کرچکا ہے کہ ایران عالم اسلام کا ایک طاقتور اور مضبوط ملک ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری