نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ اور 5+1 کا اجلاس متوقع


نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ اور 5+1 کا اجلاس متوقع

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوری ایران اور 5+1 کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ایران ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا ایک اہم اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح پر منقعد ہوگا جس میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ بھی شرکت کرے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بعض عربی اور یورپی ذرائع نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات ہونے کی خبر دی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری