اسلام آباد امن فلم فیسٹیول میں ایرانی فلموں کی نمائش کا امکان


اسلام آباد امن فلم فیسٹیول میں ایرانی فلموں کی نمائش کا امکان

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایشیاء امن فلم فیسٹیول میں مشہور ایرانی فلموں کی نمائش کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایشیاء امن فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ایران سمیت عراق، ترکی، شام اور افغانستان کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیسیٹول کے انعقاد کا مقصد ایشیائی ممالک کی فلمی صنعت اور دوستانہ تعلقات کو اُجاگر کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیاء امن فلم میلہ 18 سے 20 ستمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

پاکستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارایی نے ایشیاء امن فلم فیسٹیول کے مسئولین کے ساتھ ایک ملاقات میں اس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوششوں سے سنیما اور فلمی صنعت کے شعبوں میں ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا ثقافتی قونصلٹ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ  فیسٹیول کے سنئیر عہدیدار امجد بھٹی نے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست اور ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارایی کو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری