پاک ایران افواج کی روہنگیا مسلمانوں کی مشترکہ امداد پر تاکید


پاک ایران افواج کی روہنگیا مسلمانوں کی مشترکہ امداد پر تاکید

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور پاک آرمی چیف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی مشترکہ امداد پر زور دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشترکہ تعاون اور روہنگیا مسلمانوں کی مشترکہ مدد پر زور دیا گیا۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں رہنماوں نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان سرحدی سیکورٹی سے متعلق حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل باقری اور جنرل باجوہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے نہایت کم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ عالم اسلام کی جانب سے اس حوالے سے ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے۔

دونوں ملکوں کے عسکری حکام نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے اسلامی ممالک کے عسکری و غیر عسکری تمام امدادی اور انسان دوستانہ تنظیموں کو متحرک کرنے کی طرف توجہ دلائی اور تاکید کہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جتنی جلدی ممکن ہو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچائی جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری