کوٹ ادو، آئل ٹینکر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


کوٹ ادو، آئل ٹینکر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوٹ ادومیں آئل ٹینکر میں دھماکے سے3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکا آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران پیش آیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور متعدد بری طرح جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ تھرمل پاور ہاﺅس کے قریب پیش آیا جب آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کی جا رہی تھی، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی چار دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری