یمن پر سعودی اتحاد کی تازہ ترین جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 12 مسلمان شہید


یمن پر سعودی اتحاد کی تازہ ترین جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 12 مسلمان شہید

جہاں سعودی اتحاد کی جارح افواج دو سال سے زائد عرصہ سے یمن کے مظلوم عوام پر وحشیانہ حملوں میں مصروف ہیں وہیں پاکستان سمیت عالمی ذرائع ابلاغ یمنی عوام کے بجائے قابض افواج کی حمایت میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے عرب عسکری اتحاد کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور دو خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق صنعاء سے 70 کلو میٹر دور ضلع حریب القرامش میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام مسافر مارے گئے۔

خیال رہے کہ سعودی اتحاد کی جارح افواج دو سال سے زائد عرصہ سے یمن کے مظلوم عوام پر وحشیانہ حملے کررہیں تاہم پاکستان سمیت عالمی ذرائع ابلاغ یمنی عوام کی بجائے مسلسل قابض افواج کی حمایت میں خبریں نشر کررہی ہیں۔

ان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی مزاحمتی گروہ اور فوج اپنے ہی ملک میں بعض علاقوں پر گزشتہ تین سال سے قابض ہیں جبکہ سعودی اتحاد کی جارح افواج ان علاقوں کو یمنی عوام سے خالی کرانے کیلئے فضائی حملے کررہی ہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ 

گزشتہ ماہ صنعاء کے قصبے ارہاب میں واقع ایک ہوٹل پر بھی فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2014 سے اب تک یمن میں 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری