عراقی لڑاکا طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری


عراقی لڑاکا طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز نے آنا تولی کے حوالے سے بتایا ہے عراقی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر شامی سرحدوں کے اندر داعشی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق لڑاکا طیاروں نے شام کے علاقے المیادین میں داعش کے 6 ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی جنگی جہازوں کی کارروائی میں بارود سے بھری تین گاڑیوں سمیت متعدد اسلحے کے ڈپو مکمل طور پر تباہ کردئے ہیں۔

غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی ائیر فورس نے شام میں داعش کے 36 ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 306 داعشی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عراقی لڑاکا طیاروں کے تمام تر حملے شامی حکومت کے تعاون سے ہی کئے گئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں عراق میں داعشی دہشت گردوں نے خونی حملے کرکے 8 ایرانی زائرین سمیت متعدد عراقیوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری