مستونگ؛ ایران جانے والے زائرین بسوں کو حادثہ، 11 زائرین زخمی

خبر کا کوڈ: 1522792 خدمت: پاکستان
زائرین 6

مستونگ میں ایران جانیوالے پنجاب کے زائرین کے بسوں کو کانک کراس کے مقام پر حادثہپیش آیا جس میں 11 افراد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مستونگ میں ایران جانیوالے پنجاب کے زائرین کے بسوں کو کانک کراس کے مقام پرحادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں 11 زائرین جزوی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

مستونگ کے علاقے کانک کراس میں حادثہ زائرین کے 2 بسیں آپس میں ٹکرانے سے ہوا۔

زخمی زائرین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے جن کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری