قطر برطانیہ سے 24 لڑاکا طیارے خریدےگا


قطر برطانیہ سے 24 لڑاکا طیارے خریدےگا

قطری وزارت دفاع نے برطانیہ سے 24 ٹیفون نامی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تسنیم نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے بتایاہے کہ قطری وزارت دفاع نے برطانیہ سے 24 ٹیفون جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر القاعدہ، داعش اور اخوان المسلمین سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے ایسی حالت میں قطر کا برطانیہ سے لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ مذکورہ ممالک کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

قطری وزیر دفاع خالد بن الاسطیہ اور برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون کے درمیان لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر باقاعدہ طور پر دستخط ہوگئے ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ ہونے والا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔

خیال رہے کہ 2014 میں سعودی عرب نے  برطانیہ سے 72 ٹیفون لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

امریکہ سمیت یورپی ممالک نے "لڑاو اور حکومت کرو" کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

استعماری طاقتیں عرب ممالک  سے اربوں ڈالر مالیت کے جنگی سازومان فروخت کرنے کا معاہدہ پہلے ہی کرچکی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری