مژھل سیکٹر میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری، جنگل کا وسیع علاقہ محاصرے میں


مژھل سیکٹر میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری، جنگل کا وسیع علاقہ محاصرے میں

وادی میں تصادم آرائیوں میں اگرچہ ہلکی سی کمی واقع ہوئی ہے لیکن بھارتی فوج کی طرف سے آپریشن آل آوٹ جاری ہے اور آزادی پسند مجاہدین کو تلاش کرنے کے لئے کشمیر کے شمال و جنوب میں آپریشن جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مژھل سیکٹر کے جنگلی علاقوں میں کچھ روز پہلے فوج نے جنگجوں کو تلا ش کرنے کے لئے وسیع علاقے کو محاصر ے میں لیا جو آج دب بھر بھی جاری رہا اس دوران ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی جنگل کا سروے کیا گیا تاہم علیحدگی پسند مجاہدین کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق مژھل سیکٹر میں سرچ آپریشن آج دن بھر بھی جاری رہا تاہم اس دوران فوج اور جنگجووں کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا۔

کئی روز پہلے فوج نے مژھل سیکٹر میں دراندازی کے دوران دو کشمیریوں کو مارنے کے بعد جنگل کے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

بھارتی فوج کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کئی کمشیری مجاہدین اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور وہ شمالی کشمیر کے جنگلوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔ جس کے بعد مجاہدین کو تلاش کرنے کیلئے پیرا کمانڈوز کو بھی جنگل کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلوں کا بھی سروے کیا جارہا ہے۔

کشمیری مجاہدین کو تلاش کرنے کیلئے فوج کی اضافی کمک کے علاوہ پیرا کمانڈوز نے بھی علاقے کو سیل کردیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری