این اے 120 کا میدان اصل میں کس نے مارا ؟


این اے 120 کا میدان اصل میں کس نے مارا ؟

غیر رسمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز سے اتنا سخت مقابلہ رہا کہ جس کی بالکل توقع ہی نہیں کی جارہی تھی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے 40 فیصد ووٹ لے کر سب کو حیران کردیا۔

لاہور ضمنی انتخابات نے سب پر واضح کردیا ہے کہ اب ن لیگ اور پی پی پی کی مقبولیت میں خطرناک حد تک کمی آئی ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز 61254 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جب کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47066 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

عام طور پر خیال کیا جارہا تھا کہ ن لیگ 80 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن ایسا ہوا نہیں۔

حالیہ انتخابات نے ن لیگ پر لرزہ طاری کردی ہے کہ ان کے لئے آئندہ 2018 کے انتخابات میں میدان مارنا کتنا مشکل ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کو شرمناک حد تک شکست کا سامنا رہا جو محض 14000 ہزار ووٹ لینے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو صرف 14188 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ (ن) لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار تھیں، پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے امیدوار ضیا الدین انصاری سمیت 44 امیدوار میدان میں تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری