وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

خبر کا کوڈ: 1523426 خدمت: پاکستان
خاقان عباسی

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانیہ سے نیویارک پہنچے جہاں امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ترک اور ایران کے صدور سمیت عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری