شام کےعلاقے قامشلی میں زوردار دھماکہ


شام کےعلاقے قامشلی میں زوردار دھماکہ

شام کے علاقے قامشلی میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحسکہ کے مضافات میں القامشلی نامی شہر میں ایک دہشتگردانہ حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ قامشلی نامی شہر میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کی وجہ ہوا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری