زائرین پاکستان کیمپ کا دروازہ توڑ کر باہر نکل آئے/ نیشنل ھائی وے بند کرکے ایران جانے والی تمام ٹریفک جام


زائرین پاکستان کیمپ کا دروازہ توڑ کر باہر نکل آئے/ نیشنل ھائی وے بند کرکے ایران جانے والی تمام ٹریفک جام

اشیاء خوردونوش مہنگے داموں دستیاب ہیں جبکہ زائرین کے پاس مذید پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں, زائرین کو اتنے روز ٹھہرانے کا مقصد صرف اور صرف انہیں لوٹنا ہے۔

‏خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین نے ہمیشہ کی طرح آج پھر صبح 7 بجے سے روڈ بلاک کرکے احتجاج پر مجبور ہوگئے، ایک طرف خواتین اور بچے دھوپ میں سراپا احتجاج ہیں تو دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ اور مجرمانہ خاموشی دیکھنے میں آرہی ہے۔

‏تفتان بارڈر پر خواتین, بچے, بوڑھے انتظامیہ کے رحم و کرم پر ایک بار محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

زائرین کا کہنا ہے کہ سرحد پر تعینات عہدہ داروں کی جانب سے ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے اور ان کی ہتک کی جاتی ہے جس کی وجہ وہ مزید رکنےسے انکاری ہیں۔

‏واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح تفتان بارڈر پر سینکڑوں افراد 8 روز سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ سیکورٹی کلئیر کرنے میں تاحال ناکام ہے جس کے سبب زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری