پاک آرمی چیف پارلیمنٹ کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف باہمی روابط بڑھانے کیلئے پرعزم


پاک آرمی چیف پارلیمنٹ کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف باہمی روابط بڑھانے کیلئے پرعزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ارکان پارلیمنٹ نے مشترکہ ذمہ داری اور کوششوں سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے ارکان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کو بہتر ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمیٹیوں کے ارکان کو سرحد کی صورتحال اور امن کے قیام میں پاک فوج کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کر رہے تھے جنہوں نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری