صوبہ الانبار کے شہر عانہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز


صوبہ الانبار کے شہر عانہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر عانہ کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ الانبار کے علاقے عانہ کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف کارروائی میں حشد الشعبی کے علاوہ پولیس اور قبائلی جنگجو بھی عراقی فوج کے شانہ بشانہ داعش کے خلاف لڑیں گے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل عراقی فوج نے مغربی الانبار کے علاقے عکاشات کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الانبار کے متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے چھپنے کیلئے صوبہ الانبار کے صحراوں میں سرنگین بنائی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری