بلوچستان کے پچاس بڑے تاجروں پر مشتمل ایک وفد جلد ایران کا دورہ کر ے گا


بلوچستان کے پچاس بڑے تاجروں پر مشتمل ایک وفد جلد ایران کا دورہ کر ے گا

کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ بہت جلد بلو چستان کے پچاس بڑے تاجروں پر مشتمل ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نےکوئٹہ میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا کہ حکومت اور عوام ایران کے ساتھ صدیوں پر محیط تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی شعبوں سمیت دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کی بنیاد پر استوار ہیں۔

ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین طلباء کے تبادلے سے قربتیں بڑھیں گی۔

زائرین کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت زائرین کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی بڑی مثال تفتان میں کثیر لاگت سے قائم کیا جائے والے زائر سرا ہے۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا کہ ایران اور پا کستان کے درمیان صدیوں پرانے گہرے دوستانہ تعلقا ت ہیں۔ جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بینکنگ سسٹم کی بحالی کے فروغ کا خواہاں ہے کیونکہ اس عمل سے نہ صرف ایران اور پاکستان کے تاجروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ تجارت اور سر مایہ کاری میں بھی آسانی پیدا ہو گی جبکہ باہمی تجارت کے حجم میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلو چستان کے پچاس بڑے تاجروں پر مشتمل ایک وفد ایران کا دورہ کر ے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری