کرم ایجنسی؛ میجر شہید گلفام فٹ بال ٹورنامنٹ "سٹیڈیم الیون" کے نام + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1523980 خدمت: پاکستان
کرم ایجنسی فٹ بال

کرم ایجنسی میں میجر گلفام شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹیڈیم الیون نے جیت لیا۔

‏خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ‏کرم سپورٹس ایسوسی ایشن کی تعاون سے منعقد ہونے والے میجر گلفام شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایجنسی بھر سے 24ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ میں صادق الیون اور سٹیڈیم الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں سٹیڈیم الیون نے صادق الیون کو پنلٹی ککس کے ذریعے شکست دیکر میجر گلفام شہید ٹرافی اپنے نام کرلی۔

فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے علاقے میں امن و امان سمیت مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہے لہذا حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری