محرم الحرام کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں میٹنگ اور انتظامات کا جائزہ


محرم الحرام کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں میٹنگ اور انتظامات کا جائزہ

مقبوضہ کشمیر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے محرم الحرام کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے ایک میٹنگ طلب کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے محرم الحرام کے پیش نظر انتظامات کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وادی کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں بلا خلل بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنا یا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے سٹریٹ لائیٹوں کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی تاکہ امام باڑوں کیلئے بلا خلل بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے مذہبی جلوسوں کے راستوں پر مناسب ٹریفک نظامت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

محبوبہ مفتی نے شیعہ آبادی والے علاقوں بالخصوص امام باڑوں کی طرف جانے والی سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر میکڈمائیزیشن کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کو وضاحت دی گئی کہ محکمہ صحت کی سینکڑوں ایمبولینس گاڑیوں کے علاوہ نیم طبی عملے اور ڈاکٹروں کو امام باڑوں کے نزدیک اور شعیہ آبادی والے علاقوں میں ڈیوٹی پر لگا رہا ہے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے مناسب منصوبے ترتیب دئیے ہیں تاکہ عزاداری کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

اس کے علاوہ امام باڑوں، مذہبی مقامات کی اہمیت کے دیگر مقامات کو جانے والے روٹوں پر بسوں کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ امام باڑوں کے نزدیک اور شعیہ آبادی والے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہر سال کسی نہ کسی مقام پر عزاداروں کیساتھ جھڑت ہوتی رہی ہے جس دوران متعدد عزادار زخمی یا شہید ہوجاتے ہیں۔

گذشتہ سال بھی عاشورا کے دن بھارتی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں متعدد عزادار زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری