شمالی افغانستان کے کوہستان نامی شہرپرطالبان کا قبضہ


شمالی افغانستان کے کوہستان نامی شہرپرطالبان کا قبضہ

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ کوھستان نامی شہر کے کئی علاقوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فاریاب کے علاقے کوھستان میں طالبان نے حملہ کرکے متعدد چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

صوبہ فاریاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے کوھستان شہر کے تین اہم چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے حکومتی فورسز کو بے دخل کردیا ہے۔

فاریاب صوبے میں طالبان کے خلاف عوامی فورسز کے کمانڈر "غیب‌الله میرزاد" کا کہنا ہے کہ طالبان سے وابستہ مسلح افراد کے ایک گروہ نے گزشتہ رات کوھستان شہر کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے ''بندر'' بازار سمیت اہم چوکیوں پر قابض ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان فورسز کے کنٹرول میں صرف تین گاؤں کے علاوہ کوئی بھی علاقہ نہیں رہا ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر سیکورٹی فورسز کی مدد نہ کی تو پورا علاقہ ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔

عوامی رضاکار فورسز کے کمانڈر نے مزید کہا کہ کئی بار حکومت کو اطلاع دینے کے باوجود کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے۔

سابق فاریاب صوبائی کونسل کے نائب "محب‌الله میرزاد"  کا کہنا ہے کہ لولاش اور بندر اس شہر کے دو اسٹریٹجک علاقے ہیں، بندر نامی علاقے پر قبضے کا مطلب یہ ہے کہ اب یہاں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے۔

پچھلے مہینے طالبان نے حملہ کرکے اسی صوبے کے بلچراغ اور دولت آباد نامی شہروں پر قبضہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مقامی ذرائع نے اس سے پہلے بھی شمالی افغانستان کے «منگه‌جیک»، «آقچه»، «مردیان»، «درزاب»، «قوش‌تپه»، «فیض‌آباد» و «خانقاه» نامی علاقوں میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی خبر دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر امداد کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر طالبان کسی نہ کسی علاقے پر قابض ہو جاتے ہیں جبکہ افغان حکومت سمیت نیٹو اور امریکی فورسز تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری