سکھر: سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق


سکھر: سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

سکھر کی ایک سیمنٹ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس، ایک رینجرز اہل کار اور ایک فیکٹری میں کام کرنے والا مزدور شامل ہے۔

دھماکے کے 8زخمیوں میں 6 رینجرز اہل کار، فیکٹری منیجر اور ایک مزدور شامل ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے پیش آیا۔

ادھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روہڑی سیمنٹ فیکٹری دھماکےکی رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے کہ بارود فیکٹری میں کہاں سے آیا اور کس نے رکھا

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری