صوبہ الانبار کا الریحانہ نامی علاقہ داعش سے آزاد کرالیا گیا


صوبہ الانبار کا الریحانہ نامی علاقہ داعش سے آزاد کرالیا گیا

عراق کے صوبے الانبار میں داعش کے خلاف آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے جبکہ الریحانہ نامی علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم نیوزنے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے الریحانہ علاقے کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ الجزیرہ نامی فوجی آپریشن میں صوبہ الانبار کا ایک اہم علاقہ داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن میں عراقی فوج کے ساتھ قبائلی رضاکار فورسز بھی داعش کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تین دن قبل عراقی فوج نے مغربی الانبار کے علاقے عکاشات کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الانبار کے متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے چھپنے کیلئے صوبہ الانبار کے صحراوں میں سرنگین بنائی ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری