ایران کا ایک ہزارٹن زمینی امداد دیرالزور پہنچ گیا + ویڈیو اور تصاویر


ایران کا ایک ہزارٹن زمینی امداد دیرالزور پہنچ گیا + ویڈیو اور تصاویر

اسلامی جمہوری ایران نے شام کے صوبہ دیرالزور کے جنگ سء متاثرہ عوام کی مدد کیلئے ایک ہزار ٹن امدادی سامان پہنچا دی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق ایران نے شام کے صوبہ دیرالزور کے عوام کی مدد کیلئے 1000ٹن امدادی سامان کی بڑی کھیپ پہنچا دی ہے۔

واضح رہے کہ دوائیاں، لباس اور غذائی سامان پر مشتمل یہ ایران کا پہلا امدادی قافلہ ہے جو زمینی راستے سے شام کے شہر دیرالزور پہناچا ہے۔

یاد رہے دیرالزور شہر کئی سالوں سے داعش کے محاصرے میں تھا جو چند ہفتے قبل حزب اللہ، مزاحمتی فورسز اور شامی افواج کے مشترکہ آپریشن کے دوران مکمل طور پر آزاد ہوا۔

واضح رہے کہ دیرالزور کا فوجی ہوائی اڈہ بھی گذشتہ روز سے بحال کیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری