میکسیکو میں دوسرا بڑا زلزلہ، 250 سے زائد افراد ہلاک، کئی عمارتیں منہدم + تصاویر


میکسیکو میں دوسرا بڑا زلزلہ، 250 سے زائد افراد ہلاک، کئی عمارتیں منہدم + تصاویر

میکسیکو میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے یورو نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت میکسیکو سٹی اور تین دیگر ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسکول کی کئی عمارتیں بھی منہدم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے ملبے تلے پھنسنے کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ  زلزلہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب ملک میں 32 سال قبل آنے والے شدید زلزلے کی یاد میں ڈرلز کی جا رہی تھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری