قطر: مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کا اصل حامی سعودی عرب


قطر: مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کا اصل حامی سعودی عرب

ترکی میں تعینات قطری سفیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگردوں کا حامی ملک سعودی عرب ہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی میں تعینات قطری سفیر سالم بن مبارک الشفی نے مصر میں سعودی سفیر احمد قحطان کے عرب لیگ کے اجلاس میں قطر کے حوالے سے گفتگو کے جواب میں کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کا اصل حامی ہے جس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یمن میں ہزاروں بے گناہ افراد مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاض چاہتا ہے کہ خطے میں اپنے آپ کو ایک بڑی طاقت کے طور پر منوائے لیکن اس میں اتنی قابلیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا جوان شہزادہ چاہتا ہے کہ جو وہ سوچے ویسا ہی ہو جائے، پڑوسی ممالک کو برا کہنے سے آل سعود بڑی نہیں بن سکتی، سعودیہ کے حکام سے ان کے گمان اور ڈالروں نے طاقت اور اخلاق چھین لیا ہے۔

محمد بن سلمان کے 2030 کے منصوبے سے سعودیہ ایک سیکولر ملک بن جائے گا اور سعودیہ امریکی اور یورپی فاسد افراد کی آماجگاہ بن جائے گا، محمد بن سلمان اپنے مسلمان ہونے پر فخر نہیں کرتے بلکہ ان کا فخر ڈالر اور سیاحتی جزیرہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری