رپورٹ: رضا مشہدی

بدھ ازم برابر ہے نابودازم؛ یعنی میانمار کے بے کس مسلمانوں کی نابودی کا عزم۔۔۔ + کارٹون

خبر کا کوڈ: 1524987 خدمت: اسلامی بیداری
نابودازم

درحقیقت میانمار میں بدھ ازم، نابودازم میں تبدیل ہوچکا ہے؛ یعنی میانمار کے بے کس مسلمانوں کی نابودی کا عزم ۔۔۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: اپنے آپ کو دنیا کے سب سے پُر امن ہونے کا دعویٰ کرنے والے اور عدم تشدد، محبت و انسان دوستی کو اپنے بنیادی اصول کہنے والے مذہب "بدھ ازم" کے پیرو کاروں نے میانمار میں ظلم و تشدد کے جو ابواب رقم کئے ہیں وہ قتل و غارت کو اپنا مذہب کہنے والے چنگیز و ہلاکو  خان کو بھی شرما دیں۔

اجتماعی قتل عام، معصوم بچوں کو طویل رسیوں میں قطاروں کی شکل میں باندھ کر گولیوں کی بوچھاڑ، ذبح کئے جانے کے درد ناک مناظر اور سب سے ہولناک وہ تصویریں اور ویڈیوز جن میں زندہ جلائے جانے والے انسانوں کو تڑپتے اور مذہبی لبادوں میں ملبوس بدھوں کے قہقہے اور اس نظارے سے لطف اَندوز ہونے کی منظر کشی کی گئی۔

حال ہی میں بدھ شدت پسندوں نے روھنگیا مسلمانوں کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ میانمار سے نکل جاو ورنہ ہم کسی کو بھی زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری