محرم 2017؛ پاراچنار کے اہل تشیع اور اہلسنت عمائدین کا سول و عسکری حکام کیساتھ مشترکہ جرگہ


محرم 2017؛ پاراچنار کے اہل تشیع اور اہلسنت عمائدین کا سول و عسکری حکام کیساتھ مشترکہ جرگہ

پاراچنار میں محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے اہل تشیع اور اہل سنت کے عمائدین کا سول و عسکری حکام کے ساتھ مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں عمائدین نے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرادی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے ساجد کاظمی نے پاراچنار سے رپورٹ دی ہے کہ جامع مسجد پاراچنار میں اہل تشیع اور اہل سنت کے عمائدین کا پاک فوج کے بریگیڈیئر علیم اختر کے ہمراہ ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں کرم ایجنسی میں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور محرم الحرام کے تمام مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں بریگیڈئیر علیم اختر نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں امن کیلئے کوشاں ہے اور انشاء اللہ جلد علاقے سے شرپسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

بریگیڈیئر علیم اختر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی اور پاک افغان بارڈر پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ تعاون کریں۔

اس موقع پر اہل تشیع اور اہل سنت عمائدین نے پاک فوج کے بریگیڈیئر علیم اختر اور پولیٹیکل ایجنٹ محمد بصیر کو ایجنسی میں امن امان برقرار رکھنے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

اس سے قبل قبائلی عمائدین نے بریگیڈیئر علیم اختر اور پولیٹیکل حکام کے ہمراہ امن واک بھی کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری