کپوارہ میں حد متارکہ پر گولہ باری سے بھارتی فوجی ہلاک،کئی زخمی


کپوارہ میں حد متارکہ پر گولہ باری سے بھارتی فوجی ہلاک،کئی زخمی

ارنیا سیکٹر میں پاک بھارت حد متارکہ پر جہاں آر پار گولہ باری کے باعث ہمیشہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے وہیں کپوارہ میں پاک بھارت سرحد پر آر پار فائرنگ سے آج ہی ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج صبح کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں حد متارکہ پر پاکستانی رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں فوج کا ایک سپاہی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

کیرن سیکٹر کے پمپل پوسٹ پر رونما ہونے والے اس واقعے نے مقامی آبادی کو خوف و دہشت میں مبتلا کردیا۔

آر پار کی اچانک فائرنگ سے چار بھارتی سپاہیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بعد ازاں جن میں سے ایک بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا، دیگر تین سپاہیوں کو علاج معالجے کیلئے سرینگر کے بادامی باغ کیمپ میں واقع 92 بیس اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری