مغربی الانبار میں داعشی سرنگ دریافت


مغربی الانبار میں داعشی سرنگ دریافت

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مغربی الانبار میں داعشی دہشت گردوں سے متعلق ایک گہری سرنگ دریافت کرلی ہے۔

تسنیم نیوز نے روسیاالیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مغربی الانبار کے علاقے عکاشات میں دہشت گردوں کی جانب سے بنائی گئی ایک گہری اور خطرناک سرنگ دریافت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی فوج نے مغربی الانبار کے علاقے عکاشات کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الانبار کے صحرا میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور چھپنے کیلئے صحراوں میں مختلف جگہوں پر انتہائی گہری سرنگیں بنائی ہیں۔

خیال رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الانبار کے متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری