سعودی فوج مرکز پر یمنی سرکاری فوج کا میزائل حملہ، متعدد سعودی اہلکار ہلاک


سعودی فوج مرکز پر یمنی سرکاری فوج کا میزائل حملہ، متعدد سعودی اہلکار ہلاک

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے صوبہ الجوف  کے علاقے الحزم میں سعودی اتحادی افواج کے ایک مرکز کو قاہر-2 نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحزم نامی علاقے میں یمنی میزائل حملے میں فوجی سازو سامان کے ایک ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس علاقے میں سعودی افواج کے کئی دستے جدید فوجی ساز وسامان کے ساتھ تعینات کئے گئے تھے۔

میزائل حملے میں کئی سعودی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں سعودی افواج پر مزید حیرت انگیز حملے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قاہر-2 نامی میزائل 400 کلومیٹر تک کے علاقوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

سعودی اتحادی حملوں کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آل سعود کی نیندیں اڑا دیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری