جنوبی کوریا: شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی حمایت کرتے ہیں


جنوبی کوریا: شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی حمایت کرتے ہیں

امریکی صدر کی جانب سے شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی ہے جس کا جنوبی کوریا نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے روئٹرز کے حوالےسے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکی کا خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 72ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھوں نے جوہری ہتھیاروں کو نہیں روکا تو امریکا اس کو 'مکمل طورپر تباہ' کردے گا۔

جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی صدر کی شمالی کوریا سے متعلق کی جانے والی باتیں دنیا کی امن و سلامتی کے لئے نہایت اہم ہیں، امریکی صدر کے بیان سے واضح ہوجاتا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرانے کے لئے مستحکم پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے جنوبی کوریا کا کہنا ہےکہ امریکی حکومت شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کیا ہے اور شمالی کوریا کے اطراف کے سمندر میں امریکی بحری بیڑے بھی پہنچائے گئے ہیں جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن بھی شامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری