پاراچنار میں "امن سپورٹس گالا" والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر + تصاویر


پاراچنار میں "امن سپورٹس گالا" والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر + تصاویر

پاراچنار میں "امن سپورٹس گالا" والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاراچنار الیون نے مندوری کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  ایف سی گراونڈ پاراچنار میں چھ ستمبر سے شروع ہونے والے امن سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال اور باسکٹ بال کے ٹورنامنٹ منعقد کئے گئے۔

امن سپورٹس گالا والی بال کا فائنل مقابلہ پاراچنار الیون اور مندوری کے مابین کھیلا گیا جس میں پاراچنار الیون نے مندوری کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اس موقع پر سینیٹر سجاد حسین اور کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل راشد جاوید نے کہا کہ کھیل کود علاقے میں امن لانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور کھیل ہی امن کا سب سے بڑا پیغام ہے۔

کھلاڑیوں نے اس طرح کے ایونٹس کو سراہتے ہوئے حکومت سے مزید اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری