روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ روانہ


روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ بنگلادیش روانہ کردی گئی ہے جہاں سے اسے میانمار بھیجا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے 30 ٹن انسان دوستان امداد کی دوسری کھیپ خوراک، ادویات، طبی سامان اور اشیائے روزمرہ پر مشتمل ہے۔

ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے مطابق ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو امداد اور ضروری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے پہلی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ 15 ستمبر کو بنگلادیش روانہ کردی گئی تھی جسے اعلی ایرانی حکام کی موجودگی میں روہنگیا مسلمانوں کے درمیان تقسیم کیا گیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری