کردستان ریفرنڈم کے خلاف ایران، ترکی اور عراق کا مشترکہ اعلامیہ جاری


کردستان ریفرنڈم کے خلاف ایران، ترکی اور عراق کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلامی جمہوری ایران، ترکی اور عراق کے وزرائے خارجہ نے کردستان ریفرنڈم کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اسلامی جمہوری ایران، ترکی اور عراق کے وزرائے خارجہ نے کردستان ریفرنڈم کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس ریفرنڈم کو خطے کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

کردستان کے حوالے سے نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں تینوں ملکوں نے متفقہ قرارداد کو منظور کیا ہے جس کے چیدہ چیدہ نکات مندرجہ ذیل ہے:

- عراق کی سالمیت اور اتحاد خطے کے لئے اہم ہے

- صوبہ نینوا کی دہشت گردوں سے آزادی کا خیرمقدم اور عراقی فوج کو مبارک باد

- داعشی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی حمایت جاری رکھنا

- داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو جلد از جلد آزاد کرانے کی تاکید

- داعش کے نابودی کے بعد عراق میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے کوششیں تیز کرنا

واضح  رہے کہ عراقی پارلیمان نے بھی کردستان میں 25 ستمبر کو خودمختاری کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کی تجویز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔

عراقی اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم العبادی سے کہا ہے کہ بغداد اور کُردستان کے درمیان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات کے لئے اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور عالمی طاقتوں کے مطالبات کے باوجود وہ آزاد کردستان کے لیے اعلان کردہ ریفرنڈم کو اپنی مقررہ تاریخ پر کرائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری