شمالی کوریا کا امریکہ کو جواب؛ "کتے کے بھونکنے سے ڈرا نہیں کرتے"


شمالی کوریا کا امریکہ کو جواب؛ "کتے کے بھونکنے سے ڈرا نہیں کرتے"

شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہؤ نے امریکی صدر کی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہدیا: "اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ کتے کے بھونکنے سے لوگ خوفزدہ ہوجائیں گے تو یہ محض اس کتے کا وہم و گماں ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے تند و تیز لہجے کے جواب میں ان سے زیادہ تیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتے کے بھونکنے سے خوفزدہ نہیں ہوا کرتے۔

انہوں نے کہا کہ "اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ کتے کے بھونکنے سے لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں تو یہ اس کتے کا وہم و گماں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتے کا بھونکنا لوگوں کے حرکات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا جبکہ یہ صرف اسی کتے کا وہم گماں اور خام خیالی ہی ہوتی ہے۔

واضح رہے صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا تمسخر اڑاتے ہوئے ان کے بارے میں کہا تھا کہ "راکٹ مین خودکش مشن پر ہے۔"

کم جونگ ان کو راکٹ مین کہنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ' میں ان کے ساتھیوں کے ساتھ افسوس کرتا ہوں۔

شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہؤ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حال ہی میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔

دو دن پہلے ہی شمالی کوریا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر اس پر مزید پابندیوں اور دباؤ کا نتیجہ یہ ہو گا کہ "ہمارے ایٹمی پروگرام میں مزید تیزی آ جائے گی۔"

شمالی کوریا کی جانب سے سخت بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس پر لگائی جانے والی نئی پابندیاں انتہائی برے، غیر اخلاقی اور غیر انسانی جارحیت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری