لاہور؛ ایرانی قونصلیٹ نے تسنیم نیوز کی رپورٹ پر اپنی صفائی پیش کردی + سند


لاہور؛ ایرانی قونصلیٹ نے تسنیم نیوز کی رپورٹ پر اپنی صفائی پیش کردی + سند

تسنیم نیوز کی جانب سے لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی زائرین کو بے جا تنگ کرنے کی رپورٹ شائع کرنے کے بعد قونصل خانے کے اہلکاروں نے اپنی خلاف ورزیاں چھپانے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی زائرین کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہوئیں کہ لاہور میں ایرانی قونصل خانہ ویزہ دینے میں سختیاں کررہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قونصل خانہ کے اہلکاروں کی جانب سے بے جا زائرین کو تنگ کرنے کی درجنوں شکایات موصول ہوئیں جس کی رپورٹ تسنیم نیوز ایجنسی نے شائع کی تھی اب لاہور قونصل خانے کے اہلکاروں نے اپنی صفائی پیش کرنے کی خاطر کئی راستے اختیار کرلئے ہیں جس کے کچھ نمونے قارئین کی خدمت میں پیش کئے جا رہے ہیں۔

قونصل خانہ کے اہلکاروں نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے 250 سے زائد قافلہ سالاروں کا اجلاس بلا کر انہیں مشترکہ بیان جاری کروانے پر مجبور کیا کہ لاہور قونصل خانہ زائرین کو بہترین طریقے سے ویزا جاری کررہا ہے اور زائرین کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آرہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایرانی قونصل خانے نے قافلہ سالاروں کو مجبور کرکے یہ کہہ دیا تھا کہ تسنیم نیوز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے یہ اعتراف کریں کہ اس قونصل خانے کی جانب سے زائرین کو ویزے دینے میں کسی قسم کی کوئی مشکلات نہیں ایسی صورت میں سب کو ویزے جاری کردئے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری