الحویجہ کے 12 علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے


الحویجہ کے 12 علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحویجہ کے 12 علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

 

 

تسنیم نیوز نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے الحویجہ کے 12 مضافاتی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عوامی رضاکار فورسز کے کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا ہے کہ الحویجہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہایت تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عبدالامیر رشید یارالله نے مزید کہا کہ الحویجہ کے عین کاوه، حوشترلوک، حصاروک، سرناج‌الصغری، سرناج‌الکبری، شندر العلیا، عدله، فاطمه، محمود، قوج، اور خرباتی نامی علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پرآزاد کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ کرکوک کے  جنوب مغربی علاقے میں واقع الحویجہ بدستور داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔

عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب کرکوک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری